ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گلگت ۔ بلوچستان سے پاکستان کے پیچھے ہٹنے پر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں ملے گی مدد

گلگت ۔ بلوچستان سے پاکستان کے پیچھے ہٹنے پر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں ملے گی مدد

Sat, 13 Aug 2016 18:40:59    S.O. News Service

ڈلاس،13اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پاکستان کو گلگت اور بلوچستان پرقبضہ کرنے والا قرار دیتے ہوئے امریکہ کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد جموں و کشمیر کے اس حصے سے اپنا قبضہ ہٹا لیتا ہے تو اس سے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔واشنگٹن ڈی سی کی گلگت۔بلوچستان نیشنل کانگریس کے ڈائریکٹر سینج سیرنگ نے کہاکہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا گلگت ۔بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کی پالیسی ایک مثبت قدم ہے۔سیرنگ نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی پیشکش کے ذریعے پاکستان کو گلگت۔بلوچستان میں ایک درانداز قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان سمیت پاکستان کے دیگر پڑوسیوں اور بین الاقوامی برادری کو پاکستان کو یہ یاد دلانے چاہئے کہ وہ گلگت۔بلوچستان میں ایک قابض ہے اور اس علاقے سے پاکستان کے ہٹنے کے بعد ہی کشمیر اور گلگت۔بلوچستان کے تنازعہ کو جلد حل کرنے میں مدد ملے گی۔سیرنگ نے کہاکہ چونکہ گلگت ۔بلوچستان ایک متنازعہ علاقہ ہے، لہذا اس تنازعہ کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنے کے لئے وہاں کے لوگوں کے پاس اقوام متحدہ کے دفتر کے نمائندوں، سرینگر میں کشمیر حکومت اور دہلی میں ہندوستان کی مرکزی حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کا حق ہونا چاہئے۔


Share: